21 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان کی جانب سے روضہ حضرت زینب(ع) پر حملے کی مذمت

پاکستان نے شام میں حضرت بی بی زینب(س)کے روضے پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

ابنا: فرنٹیر پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت بی بی زینب (س)کے مزار پر حملے سے پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ شام میں حضرت بی بی زینب(س)کے مزار پر تکفیری وہابیوں کے حملے کے خلاف عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲